کھیل
Time 10 اکتوبر ، 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔

17اکتوبر سےشروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پرائز منی کا اعلان کردیا، فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز( یعنی 27 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کی رقم ملے گی۔ 

اس کے علاوہ رنرز اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز  یعنی (13 کروڑ 66 لاکھ  پاکستانی روپےسے زائد)  کی انعامی رقم دی جائے گی، سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو چار چار لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے جبکہ سپر 12 میں ناک آؤٹ ہونے والی ٹیمیں 70، 70 ہزار ڈالرز کی حقدار ٹھہریں گی ۔

 پہلے راؤنڈ میں ہر میچ جیتنے پر ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے ، پہلے راؤنڈ میں باہر ہونےوالی ٹیموں کو40، 40 ہزار ڈالرز بھی دیے جائیں گے،یوں مجموعی طور پر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 56 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔ 

اگر سپر 12 کے راؤنڈ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے کوئی ٹیم ورلڈ کپ جیتتی ہے تو اس کے اکاؤنٹ میں پاکستانی کرنسی کے مطابق 32 کروڑ سے زائد کی رقم جمع ہوجائے گی۔

مزید خبریں :