پاکستان
Time 10 اکتوبر ، 2021

ہرنائی اور سبی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

زلزلےکی شدت 3.5 اورگہرائی 35کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز سبی سے 50 کلومیٹر شمال میں تھا، زلزلہ پیما مرکز— فوٹو:فائل
 زلزلےکی شدت 3.5 اورگہرائی 35کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز سبی سے 50 کلومیٹر شمال میں تھا، زلزلہ پیما مرکز— فوٹو:فائل

بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 3.5 اورگہرائی 35کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز سبی سے 50 کلومیٹر شمال میں تھا۔

زلزلے کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے  ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

دوسری جانب پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق ابھی کہیں سے نقصانات کی اطلاعات نہیں ملی جبکہ امدادی ٹیموں کو الرٹ کردیا۔

خیال رہے کہ 6 اکتوبر کی رات  بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔

مزید خبریں :