دنیا
Time 11 اکتوبر ، 2021

آریان کو مسلمان ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے: محبوبہ مفتی

آریان کی 11 اکتوبر کو ہونیوالی ضمانت کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی__فوٹو فائل
آریان کی 11 اکتوبر کو ہونیوالی ضمانت کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی__فوٹو فائل

جموں کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ اور  پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر  محبوبہ مفتی نے منشیات کیس میں گرفتار  اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آریان کو اس کے سَر نیم کی وجہ سے نشانہ بنا رہے ہیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ایجنسیاں یونین وزیر اجے مشرا کے بیٹے پر 4 کسانوں کو قتل کرنے کے جرم پر نظر ثانی کرنے کی بجائے 23 سالہ لڑکے کے پیچھے پڑگئی ہیں کیونکہ اس کا سَر  نیم 'خان' ہے۔

محبوبہ مفتی نے مزید لکھا کہ یہ انصاف کی توہین ہے کہ بی جے پی اپنے ووٹ بینک کی خوشی اور تسکین کیلئے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

خیال رہے کہ منشیات کیس میں گرفتار  اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور  ان کی درخواست ضمانت پر سماعت پیر 11 اکتوبر کو ہونی تھی جسے ملتوی کر دیا گیا۔

مزید خبریں :