آریان کو آج بھی ضمانت نہ مل سکی

آریان خان کو 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کیا تھا__فوٹو فائل
 آریان خان کو 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کیا تھا__فوٹو فائل 

منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو آج بھی ضمانت نہ مل سکی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر آج بھی سماعت نہ ہوسکی، آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کو بدھ تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

ممبئی سیشن کورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو منشیات کیس میں بدھ تک اپنا جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

آریان کے معاملے پر دلائل دیتے ہوئے وکیل امیت دیسائی نے درخواست کی تھی کہ ان کی ضمانت کی درخواست پر آج سماعت کی جائے۔ 

وکیل نے اپنے دلائل میں دعویٰ کیا کہ آریان کے پاس سے کسی قسم کی منشیات برآمد نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ آریان کو 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کیا تھا۔

 بعدازاں 7 اکتوبر کو آریان کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی تھی اور انہیں 7 ملزمان سمیت 14 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، 23 سالہ آریان خان ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں ہیں۔

مزید خبریں :