11 اکتوبر ، 2021
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج انٹر بینک میں ایک ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ڈالرکی قیمت 21 پیسے اضافے کے ساتھ 170 روپے 74 پیسے ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 171 روپے پر برقرار ہے۔