12 اکتوبر ، 2021
کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں جس کے پیش نظر صوبے میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق کراچی میں ضلع وسطی اور نیو سعید آباد ڈینگی بخار سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر جمن خان کا کہنا ہےکہ نیو سعید آباد اور کراچی کا ضلع وسطی ڈینگی کے ہاٹ اسپاٹ ہیں جہاں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ستمبر کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی سے خواتین اور بچوں سمیت 457 افراد متاثر ہوئے جب کہ 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
ڈی جی ہیلتھ کے مطابق اکتوبر کے10 روز میں اب تک سندھ بھر میں 97 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔