دنگل کیلئے عامر خان سے قبل پہلا انتخاب کون سے آنجہانی اداکار تھے؟

فلم نے نہ صرف بھارت بلکہ بیرون ملک بھی کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے،فوٹو: فائل
فلم نے نہ صرف بھارت بلکہ بیرون ملک بھی کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے،فوٹو: فائل

عامرخان کی بلاک بسٹر فلم دنگل کا شمار بالی وڈ کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے جس میں مسٹر پرفیکشنسٹ نے اداکاری کے بھرپور جوہر دکھائے تھے۔

اس فلم نے نہ صرف بھارت بلکہ بیرون ملک بھی کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔

تاہم یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہوگی کہ اس فلم کے مرکزی کردار کے لیے پہلا انتخاب عامر خان نہیں تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے اسکرپٹ کی تیاری کے آغاز میں فلم ڈائریکٹر نتیش تیواری آنجہانی اداکار عرفان خان کو اس فلم میں لینا چاہتے تھے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ پہلوان کے کردار کے لیے ایسا اداکار ہونا چاہیے جو ڈھلتی عمر کا لگتا ہو اور ایک ریٹائرڈ پہلوان کے کردار کو بخوبی ادا کرسکے۔

رپورٹ کے مطابق اسکرپٹ مکمل ہونے تک عرفان خان ہی ڈائریکٹر کا پہلا انتخاب تھے تاہم اسکرپٹ مکمل ہونے کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس فلم کے لیے عامر خان کو پیشکش کی جائے۔

عامر خان کو جب فلم کی کہانی  سنائی گئی تو انہوں نے اس میں کام کرنے کی حامی بھرلی اور اس کے لیے مختلف تجاویز بھی دیں اور خود ہی کہا کہ وہ اپنا وزن 25 کلو تک بڑھائیں گے تاکہ حقیقت کا رنگ بھرسکیں۔

اس طرح 2013 میں عامر خان نے فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا اور 2016 میں یہ فلم ریلیز ہوئی جس نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔

مزید خبریں :