دنیا
Time 12 اکتوبر ، 2021

بھارتی عدالت نےگرفتار پاکستانی شہری کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا

پاکستانی محمد اشرف 10 سال سے زائد عرصے سے بھارتی شہری بن کر رہ رہا تھا،بھارتی میڈیا،فوٹو: فائل
 پاکستانی محمد اشرف 10 سال سے زائد عرصے سے بھارتی شہری بن کر رہ رہا تھا،بھارتی میڈیا،فوٹو: فائل

نئی دہلی کی عدالت نے لکشمی نگر سےگرفتار پاکستانی محمد اشرف کو 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ پاکستانی محمد اشرف 10 سال سے  زائد عرصے سے بھارتی شہری بن کر رہ رہا تھا۔

بھارتی پولیس نے الزام لگایا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں محمد اشرف کی بطور سلیپر سیل تخریبی سرگرمیوں کو منظم کرنے میں ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں۔

مقامی عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق محمد اشرف کے قبضے سے کلاشنکوف اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں نارووال کے رہائشی محمد اشرف کو گذشتہ رات نئی دہلی کے علاقے لکشمی نگر سے گرفتار کیا گیا تھا۔