Time 13 اکتوبر ، 2021
پاکستان

نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب ریفرنس کے ملزم کو پہلا ریلیف مل گیا

قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب ریفرنس کے ملزم کو پہلا ریلیف مل گیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عبداللہ نامی ملزم کا کیس سیشن جج کو بھیج دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا ہے کہ عوام سے فراڈ کے کیس پر اب اس عدالت کا اختیار نہیں، ایسےکیسز اب عمومی قانون کے تحت دیگر عدالتوں میں چلیں گے۔

احتساب عدالت نے ملزم کو 15 اکتوبر کو متعلقہ کورٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کیا تھا۔

مزید خبریں :