Time 13 اکتوبر ، 2021
پاکستان

درخواست ضمانت مسترد ہونے پر نیب کا سراج درانی کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کی گرفتاری کیلئے کراچی میں ان کے گھر پر چھاپا مارا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد  آغا سراج درانی کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق آغاسراج درانی کی گرفتاری کیلئے نیب نے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے سراج درانی سمیت 9 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلے جاری کیا ہے۔

16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس اقبال کلہوڑو نے تحریری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آغا سراج درانی کے آمدن اور اثاثوں میں فرق دستاویزات سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔ 

مزید خبریں :