پاکستان

پی ٹی آئی نے عامر ڈوگر سے انٹرویو پر وضاحت طلب کرلی

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور  قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر ڈوگر سے وضاحت طلب کرلی۔

پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عامر ڈوگر کے انٹرویو سے سیاسی سطح پر غلط تاثر پیدا ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم افغان صورتحال کی وجہ سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکو رکھنا چاہتے تھے، وزیراعظم چاہتے تھے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کچھ ماہ عہدے پر رہیں، وزیراعظم کا کہناتھاکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اچھے پیشہ ور سپاہی ہیں۔

مزید خبریں :