Time 14 اکتوبر ، 2021
پاکستان

پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار کے قریب پہنچ گئی

لاہور: پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت لاہورمیں کابینہ کمیٹی برائے کورونا اورڈینگی کا اجلاس ہوا جس میں لاہورمیں 89 دن کیلئےویکسی نیٹرز بھرتی کرنے سمیت ڈینگی فیلڈاسپتال ایکسپو سینٹرکے تمام اخراجات کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صوبے میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور سب سے زیادہ کیسز لاہور میں آرہے ہیں، پنجاب کے نجی اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کیلئے 5000 بسترمختص کیےگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کا پھیلاؤ روکنا تمام متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے، تمام تعلیمی اداروں میں انسدادڈینگی اسپرے کیا جارہا ہے، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کرنی ہوگی۔

مزید خبریں :