کیا آریان کو 500 قیدیوں والے بیرک میں رکھا گیا ہے؟

عدالت نے سماعت مقامی وقت کے مطابق آج 12 بجے تک ملتوی کردی تھی —فوٹوفائل
 عدالت نے سماعت مقامی وقت کے مطابق آج 12 بجے تک ملتوی کردی تھی —فوٹوفائل

منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ کے بڑے بیٹے آریان کو جیل کی عام بیرک میں منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیل میں کورونا سے متعلق نئے قواعد کے مطابق اسٹار کڈ آریان سمیت دیگر ملزمان کو عام بیرک میں منتقل کرنے سے قبل 3 سے 5 قرنطینہ سیل میں رکھا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران آریان کے قرنطینہ سیل میں دو پرانے قیدی، دو معذور قیدی اور دو دیگر قیدی تھے۔

تاہم اب جیل میں  آریان کا قرنطینہ کا وقت ختم ہوگیا ہے جس کے پیش نظر بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آریان سمیت 5 مزید ملزمان کو جیل کے عام بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ آریان سمیت دیگر افراد کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں عام بیرک میں منتقل کیا گیا۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس میں امکان ظاہر کیا گیاہے کہ  آریان کو قرنطینہ سیل کے بعد 500 قیدیوں والے بیرک میں منتقل کیا جاسکتا ہے جس میں آریان بھی باقی قیدیوں کی طرح اپنے جیل میں بقیہ روز پورے کریں گے۔

گزشتہ روز آریان کی ضمانت کیوں نہ ہوسکی؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہوئی سماعت کے دوران عدالت میں آریان کے وکیل اپنے دلائل میں کہا کہ آریان چھاپے کے روز کروز پر نہیں تھے، پولیس کو ان کے پاس سے کوئی منشیات برآمد ہوئی اور نہ ہی وہ منشیات فروش ہیں لہٰذا آریان کا جرم ایسا نہیں کہ ضمانت مسترد کیے جانے کی وجہ بن سکے۔

این سی بی کے وکیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوران تحقیق آریان کو منشیات کی غیر قانونی طور پر خریدوفروخت اور سازش میں ملوث پایا ہے لہٰذا آریان کی ضمانت نہیں ہونی چاہیے۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت آج بروز جمعرات تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :