پاکستان
Time 14 اکتوبر ، 2021

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو اخبارات فراہم کرنے کا حکم

بیرکس میں قیدیوں کے لیے اخبارات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب کی چیف سیکرٹری داخلہ کو ہدایت. فوٹو: فائل
 بیرکس میں قیدیوں کے لیے اخبارات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب کی چیف سیکرٹری داخلہ کو ہدایت. فوٹو: فائل 

پنجاب میں جیلوں کی بیرکس میں قیدیوں کے لیے اخبارات جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قیدی اب جیل بیرکس میں اخبارات کا مطالعہ بھی کر سکیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اطلاعات کو اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بیرکس میں قیدیوں کے لیے اخبارات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تمام جیلوں میں قیدیوں کے لیے باقاعدگی سے اخبارات مہیا کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قیدیوں اور جیل ملازمین کیلئے 5 ارب 50کروڑ روپے کے پیکیج سے نظام میں حقیقی تبدیلی آئے گی۔

مزید خبریں :