پاکستان
Time 14 اکتوبر ، 2021

کراچی: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.4 فیصد ریکارڈ

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 3.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3353 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 97 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور مثبت کیسز کی شرح 3.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ حیدرآبادمیں 24 گھنٹوں میں کوروناکے مثبت کیسزکی شرح 11.94 فیصد اور سندھ کے مختلف اضلاع میں 3.91 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ سندھ بھر میں وائرس کے مثبت آنے کی مجموعی شرح 4.61 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ صوبے میں 9 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔

مزید خبریں :