لاپتہ شخص نے مقامی افراد کیساتھ ملکر خود کو تلاش کر لیا

ترکی کے شمال مغربی صوبے برسا کا رہائشی شخص تین روز قبل جنگل سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ فوٹو: فائل
ترکی کے شمال مغربی صوبے برسا کا رہائشی شخص تین روز قبل جنگل سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ فوٹو: فائل

ترکی میں لاپتہ ہونے والا ایک شخص مقامی افراد کے ساتھ مل کر خود کو تلاش کرتا رہا۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مغربی صوبے برسا کا رہائشی بہان متلو تین روز قبل اپنے دوست کے ساتھ جنگل میں موجود تھا لیکن پھر نشے کی حالت میں وہ کہیں چلا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بہان متلو کا دوست اور اہلیہ کئی گھنٹے تک اسے تلاش کرتے رہے لیکن جب ناکام رہے تو مقامی انتظامیہ کو بہان متلو کی گمشدگی کی اطلاع دی۔

بعد ازاں 50 سالہ شخص علاقے میں اپنی تلاش کے لیے حکام کی مدد کرنے والے مقامی گروہ میں شامل ہو کر خود کو تلاش کرنے لگا اور جب اس شخص کا نام پکارا گیا تو اس کا کہنا تھا ’میں یہاں ہوں‘۔

متعلقہ حکام نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ ہونے والے شخص سے پوچھ گچھ کی اور اسے گھر جانے کی اجازت دیدی۔

مزید خبریں :