ویڈیو: کیا آپ نے کبھی 2 سر اور 3 آنکھوں والا بچھڑا دیکھا ہے؟

انٹرنیٹ پر آج کل ایک نایاب بچھڑے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے 2 سر اور  3 آنکھیں ہیں۔

اس منفرد بچھڑے کی پیدائش بھارت کے گاؤں وجے پور میں ہوئی جو اپنی جسامت اور انوکھے پن کی وجہ سے عوام اور انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق اس بچھڑے کو ایک سے زائد سر اور آنکھیں رکھنے کے سبب ہندوؤں کے مذہبی کردار ’دُرگا ماں‘ جیسا قرار دیا جا رہا ہے جب کہ اس بچھڑے کی پیدائش ہندوؤں کے مذہبی تہوار ’نَوراتری‘ کے دنوں میں ہوئی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ وجے پور کے رہائشی افراد نے اس بچھڑے کی پوجا شروع کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنی اس ویڈیو میں بچھڑے کو مزے سے آرام کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

صارفین کی جانب سے ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے جسے بھارتی صحافی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی رواں برس مئی میں تین آنکھوں والا بچھڑا برطانیہ کے علاقے ویلز کے فارم میں دیکھا گیا تھا جسے دنیا کا پہلا 3 آنکھوں والا بچھڑا کہا جارہا تھا۔

مزید خبریں :