فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس: تفتیشی حکام نے نورا فتیحی کو طلب کرلیا

اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بھی ای ڈی نے اسی کیس کے سلسلے میں تفتیش کیلئے طلب کیا گیا__فوٹو فائل
اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بھی ای ڈی نے اسی کیس کے سلسلے میں تفتیش کیلئے طلب کیا گیا__فوٹو فائل

معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل نورا فتیحی کو 200 کروڑ فراڈ اور منی لانڈرنگ کے کیس میں طلب کرلیا گیا۔

بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق اداکارہ کو قانون نافذ کرنے والے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے تفتیشی حکام نے طلب کیا ہے جس کے بعد نورا کو ای ڈی کے دفتر کے باہر دیکھا گیا۔

اے این آئی کے مطابق اداکارہ آج صبح سکیش چندرا شیکھر فراڈ کیس کے سلسلے میں تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے ای ڈی کے آفس آئیں۔

دوسری جانب اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بھی ای ڈی نے اسی کیس کے سلسلے میں تفتیش کیلئے طلب کیا جو اس سے قبل بھی شاملِ تفتیش ہوچکی ہیں۔ 

یاد رہے کہ سکیش چندرا شیکھر 200 کروڑ کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزم ہیں۔ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اس شخص کی قریبی دوست اور پارٹنر لینا پال کے ذریعے شامک ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش چندرا شیکھر نامی شخص فراڈ کا ماسٹر مائنڈ ہے جو جیل کے اندر سے بھتہ خوری کا ریکٹ چلا رہا تھا  اور اس نے ایک تاجر سے 200 کروڑ روپے بھتہ لیا۔

مزید خبریں :