Time 14 اکتوبر ، 2021
پاکستان

جمشید اقبال چیمہ این اے 133لاہورکے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار نامزد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

‏وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے غذائی تحفظ جمشید اقبال چیمہ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا امیدوار نامزد کردیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہبازگل کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت لاہور کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں  ضمنی الیکشن کے لیے متفقہ طور پر جمشید اقبال چیمہ کو پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار  نامزدکردیا گیا۔

خیال رہےکہ این اے 133 لاہور کی نشست گذشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے پرویز ملک کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔

2018 کے عام انتخابات میں پرویز ملک پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کو ہرا کرکامیاب ہوئے تھے۔


مزید خبریں :