کھیل
Time 14 اکتوبر ، 2021

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر امریکی گول کیپرز کو تربیت دیں گے

39 سالہ سلمان اکبر کو امریکی ہاکی ایسوسی ایشن نے چار ماہ کیلئے گول کیپرز ٹریننر مقرر کیا ہے— فوٹو: جیو نیوز
39 سالہ سلمان اکبر کو امریکی ہاکی ایسوسی ایشن نے چار ماہ کیلئے گول کیپرز ٹریننر مقرر کیا ہے— فوٹو: جیو نیوز

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر نے امریکی ہاکی ایسوسی ایشن سے معاہدہ کرلیا، سلمان اکبر  پین امریکن گیمز تک امریکی گول کیپرز کو تربیت دیں گے۔

39 سالہ سلمان اکبر کو امریکی ہاکی ایسوسی ایشن نے چار ماہ کیلئے گول کیپرز ٹریننر مقرر کیا ہے۔

سلمان اکبر اس سے قبل جاپان کی قومی ٹیم کے بھی گول کیپرز ٹرینر رہ چکے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ وہ فی الحال ٹیم کو فرینکفرٹ میں ٹریننگ دے رہے ہیں جس کے بعد وہ نومبر میں امریکا میں اگلے مرحلے کی کوچنگ کریں گے تاکہ پین امریکن گیمز کیلئے ٹیم کو تیار کیا جاسکے۔

پین امریکن گیمز یوراگوائے میں جنوری میں ہونے ہیں۔

سلمان اکبر نے کہا کہ وہ پاکستان ہاکی ٹیم کی کوچنگ کیلئے بھی دستیاب ہوں گے تاہم اس کیلئے معاملات بھی طے کرنا ہوں گے، کسی آفیشل کی ایک فون کال پر اکیڈمی اور دیگر کمٹمنٹس چھوڑنا ممکن نہیں ہوتا۔

مزید خبریں :