14 اکتوبر ، 2021
صدر مملکت عارف علوی نے رحمت للعالمین اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا۔
رحمت للعالمین اتھارٹی ایک چیئرمین اور 6 ممبران پر مشتمل ہوگی۔ وزیراعظم پیٹرن ان چیف ہوں گے۔
رحمت للعالمین اتھارٹی کے چیئرمین کا تقرر وزیراعظم کریں گے، اتھارٹی انصاف، فلاحی ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلنےکے اقدامات کرےگی۔