پاکستان
Time 14 اکتوبر ، 2021

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم کی اپیل کیخلاف نیب کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز کی اپیل پر روزانہ سماعت کر کے 30 دن میں فیصلہ کرنے کی قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست مسترد کردی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے مریم نواز کی اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب آرڈیننس کی سیکشن 16 اے ٹرائل 30 دن میں مکمل کرنے سے متعلق ہے، اپیلوں کے فیصلے سے متعلق ایسا کوئی قانون موجود نہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ درخواست غلط فہمی کی بنیاد پر دائر کی گئی لہٰذا مسترد کی جاتی ہے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کے وکیل کی جانب سے دلائل مکمل ہو گئے، نیب کو درخواست پر نوٹس کیا جو انہوں نے کورٹ روم میں وصول کرتے ہوئے عدالت کی معاونت کے لیے مہلت طلب کی۔

نیب آئندہ سماعت پر 17 نومبر کو دلائل کا جواب دے۔

مزید خبریں :