پاکستان
Time 14 اکتوبر ، 2021

ہائی ٹیک ائیرڈیفنس سسٹم ملکی فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دےگا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ائیر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا اور شہدا کی یادگار  پر  پھول چڑھائے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آرمی ائیرڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا، آرمی چیف نے ہائی- ٹو -میڈیم ڈیفنس سسٹم کی پاکستان آرمی ڈیفنس میں شمولیت کا مشاہدہ کیا، انہیں اسٹریٹیجک ویپنز سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہائی ٹیک سسٹم کی شمولیت ابھرتے خطرات کے تناظر میں پاکستان کے فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دےگا، پاک فضائیہ اور پاکستان آرمی ائیر ڈیفنس کے درمیان مثالی ربط ملکی فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بناتی ہے، پاک چین اسٹریٹیجک شراکت اور دفاعی اشتراک خطے میں استحکام کا ایک عنصر ہے۔ اس موقع پر چین کے سینیئر حکام بھی موجود تھے، آرمی چیف نے یادگار  شہدا پر پھول بھی رکھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہائی ٹو میڈیم ڈیفنس سسٹم کی شمولیت سے پاکستان کی ائیر ڈیفنس شیلڈ میں بہتری اور مضبوطی آئے گی، سسٹم طیاروں، کروز میزائل کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید خبریں :