دنیا
Time 15 اکتوبر ، 2021

امریکا کے ائیرپورٹس پر مسافروں کی جانب سے پستول لانے میں ریکارڈ اضافہ

امریکا کے ائیرپورٹس پر مسافروں کی جانب سے اپنے ہمراہ پستول لانے میں ریکار ڈ اضافہ ہوگیا۔ —فوٹو: فائل
امریکا کے ائیرپورٹس پر مسافروں کی جانب سے اپنے ہمراہ پستول لانے میں ریکار ڈ اضافہ ہوگیا۔ —فوٹو: فائل

امریکا کے ائیرپورٹس پر مسافروں کی جانب سے اپنے ہمراہ  پستول لانے میں ریکار ڈ اضافہ ہوگیا۔

امریکی ٹرانسپورٹ سکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے روں سال اکتوبر تک  مسافروں سے مختلف ائیرپورٹس پر 4 ہزار 495 پستول برآمد کیں جن میں سے زیادہ تر لوڈڈ تھیں۔

 ٹرانسپورٹ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ مسافروں کے پاس سے  اتنی تعداد میں پستول ملنا یہ ایک ریکارڈ ہے جبکہ اس سے قبل 2019 میں کورونا کے باعث  مسافروں کی کمی کی وجہ سے  یہ تعداد 4 ہزار 432 تھی۔

امریکی ٹرانسپورٹ سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ تعداد میں اسلحہ  ملنا کافی خطرناک ہے۔

تاہم ٹرانسپورٹ سکیورٹی ایڈمنسٹریشن  نے اس کی کوئی وجہ پیش نہیں کی کہ لوگ ائیرپورٹ پر اتنی تعداد میں پستول  لانے کی کوشش کیوں کر رہے تھے۔

مزید خبریں :