جاپانی کمپنی نے روبوٹس کیلئے بھی ملبوسات تیار کرنا شروع کردیے

اچھے اور مہنگے ملبوسات صرف انسان نہیں پہنیں گے بلکہ اس فہرست میں اب جاپان کے روبوٹس بھی شامل ہوگئے ہیں —فوٹو: راکٹ روڈ فیس بک
اچھے اور مہنگے ملبوسات صرف انسان نہیں پہنیں گے بلکہ اس فہرست میں اب جاپان کے روبوٹس بھی شامل ہوگئے ہیں —فوٹو: راکٹ روڈ فیس بک

اچھے اور مہنگے ملبوسات صرف انسان نہیں پہنیں گے بلکہ اس فہرست میں اب جاپان کے روبوٹس بھی شامل ہوگئے ہیں۔

جاپان جہاں انسانوں کی جگہ تقریباً روبوٹس ہی کام کرتے نظر آتے ہیں اس لیے وہاں کے ایک منفرد برینڈ 'راکٹ روڈ' نے روبوٹس کا خیال رکھتے ہوئے ان کیلئے اچھے اور مختلف قسم کے ملبوسات تیار کرنا شروع کردیے ہیں۔

راکٹ روڈ نے روبوٹس کا خیال رکھتے ہوئے ان کیلئے اچھے اور مختلف قسم کے ملبوسات تیار کرنا شروع کردیے ہیں —فوٹو: راکٹ روڈ فیس بک
'راکٹ روڈ' نے روبوٹس کا خیال رکھتے ہوئے ان کیلئے اچھے اور مختلف قسم کے ملبوسات تیار کرنا شروع کردیے ہیں —فوٹو: راکٹ روڈ فیس بک

راکٹ روڈ کمپنی نے گزشتہ ماہ روبوٹس کو کوور کرنے کیلئے اپنی پہلی منفرد کالیکشن لاؤنچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کمپنی کے مطابق یہ اسپیشل ملبوسات روبوٹس کیلئے 40 مختلف رنگوں میں دستیاب ہیں جبکہ انھیں دھول سے بچنے، اینٹی بیکٹیریل ، پانی اورگرمی سے بچنے والے مواد کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ اسپیشل ملبوسات روبوٹس کیلئے 40 مختلف رنگوں میں دستیاب ہیں —فوٹو: راکٹ روڈ فیس بک
یہ اسپیشل ملبوسات روبوٹس کیلئے 40 مختلف رنگوں میں دستیاب ہیں —فوٹو: راکٹ روڈ فیس بک

روبوٹس کیلئے ملبوسات بنانےکا مقصد روبوٹس کو تھوڑی شخصیت فراہم کرنا ہے ۔

کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ یہ بہت اچھا ہوگا اگر ہم روبوٹس کے ملبوسات کے ذریعے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لائیں اور بہت سے لوگ جن میں بچے ، عورتیں اور بوڑھے روبوٹس کے قریب ہوں گے اور ان کو اپنی سماجی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں گے۔


مزید خبریں :