پاکستان
Time 15 اکتوبر ، 2021

اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو، مزید 100 سے زائدکیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ

اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور موذی وائرس نے مزید ایک شخص کی جان لے لی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیاء نے بتایا کہ ڈینگی سے مزید ایک شہری انتقال کر گیا ہے، متاثرہ شخص پمز اسپتال میں داخل تھا۔

ڈاکٹر زعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اب تک 6 افراد ڈینگی سے انتقال کر چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 121 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1649 ہو گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ ڈینگی سے ہونے والی 5 اموات اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں سے ہیں۔

مزید خبریں :