15 اکتوبر ، 2021
لاہور: عدالت نے 7 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو قید کی سزا سنادی۔
جیونیوز کےمطابق لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم منشاد کو 25 سال قید کی سزا سنائی۔
عدالتی حکم کے مطابق مجرم کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
سزا پانے والے مجرم منشاد کے خلاف زیادتی کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا اور دورانِ سماعت عدالت نے مقدمے میں 13 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے۔