Time 15 اکتوبر ، 2021
کاروبار

ٹماٹر، آلو اور گھی سمیت 22 اشیا مہنگی ہوگئیں، ہفتہ وار رپورٹ جاری

ملک میں مہنگائی کی شرح 12.66 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کی ہفتے وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر،  آلو، گھی، بکرے کا گوشت، ایل پی جی سلنڈر سمیت 22 اشیا مہنگی ہوئیں۔

ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے مہنگائی میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 43 روپے 96 پیسے مہنگا ہوا، گھی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی کلو اضافہ ہوا جبکہ بکرے کے گوشت کی قیمت میں 4 روپے 58 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔

اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 10 روپے67 پیسے فی کلو مہنگا ہوگیا جبکہ آلو کی قیمت میں 49 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، چینی کی اوسط قیمت 6 روپے 72 پیسے کمی کے ساتھ 100 روپے 33 پیسے فی کلو پر آگئی۔

انڈے فی درجن 6 روپے 65 پیسے درجن سستے ہوئے  جبکہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 11 روپے 5 پیسے سستا ہوا۔

مزید خبریں :