16 اکتوبر ، 2021
عدالت نے خواجہ سراؤں کوپولیس میں بھرتی نہ کرنےکے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔
عدالت نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم میں آئندہ سماعت سے قبل پنجاب حکومت اور چیف سیکرٹری کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت سےقبل آئی جی پنجاب بھی جواب جمع کرائیں اور سرکاری وکیل فریقین کے جواب جمع کرانے کو یقینی بنائیں۔
عدالت نے کیس میں دو سینئر وکلا کوعدالتی معاون مقرر کردیا جب کہ جی سی یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیا ت کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم بھی عدالتی معاون مقرر کیے گئے ہیں۔
درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ خواجہ سراؤں کو پولیس میں بھرتی نہ کرنا امتیازی سلوک ہے، لاہورہائیکورٹ آئی جی کوقانون کے مطابق خواجہ سراؤں کی بھرتی کےاحکامات جاری کرے۔