Time 16 اکتوبر ، 2021
پاکستان

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیوں ہوا؟ وزارت خزانہ کا بیان سامنے آگیا

حکومت عوام سے صرف دو روپے پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے: ترجمان/ فائل فوٹو
 حکومت عوام سے صرف دو روپے پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے: ترجمان/ فائل فوٹو

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ حکومت عوام سے صرف دو روپے پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے۔

ترجمان کےمطابق  گزشتہ 15 دن میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 10سے15 فیصدبڑھی جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسےکااضافہ سوا 8 فیصدکےقریب ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ روپےکی قدر میں بھی مسلسل گراوٹ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھ رہی ہے۔


مزید خبریں :