دنیا
Time 17 اکتوبر ، 2021

بھارت کا انتقامی حربہ، سیدعلی گیلانی کے پوتے کو سرکاری نوکری سے نکال دیا

انیس الاسلام شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں بطور ریسرچ افسر کام کرتے تھے—فوٹوفائل
 انیس الاسلام شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں بطور ریسرچ افسر کام کرتے تھے—فوٹوفائل

مقبوضہ کشمیر  میں قابض بھارتی انتظامیہ نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے پوتے انیس الاسلام کو سرکاری  نوکری  سے نکال دیا۔

 قابض بھارتی انتظامیہ نے  انتقامی حربے کے طور پر  انیس الاسلام کو دہشت  گردی کی معاونت کے جھوٹے  الزام  پر  نوکری  سے نکال  دیا  ہے۔

انیس الاسلام  شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر  میں  بطور  ریسرچ  افسر  کام  کرتے تھے۔

دوسری جانب جموں و کشمیر پر قابض بھارتی فورسز نے بدترین ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

مزید خبریں :