کھیل
Time 18 اکتوبر ، 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے قومی اسکواڈ جوائن کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے قومی اسکواڈ جوائن کرلیا —فوٹو: جیونیوز
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے قومی اسکواڈ جوائن کرلیا —فوٹو: جیونیوز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے قومی اسکواڈ جوائن کرلیا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا دبئی میں ٹریننگ سیشن ہوا ،قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان ٹیم نے  اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کیا جو کہ3 گھنٹے جاری رہا جس میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کی  اورپھرجیت کا جذبہ لیے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کرتے دکھائے دیے۔

دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان ٹیم نے اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کیا جو کہ3 گھنٹے جاری رہا —فوٹو: جیونوز
دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان ٹیم نے اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کیا جو کہ3 گھنٹے جاری رہا —فوٹو: جیونوز

اس کے علاوہ میتھیو ہیڈن نے قومی اسکواڈ کے دبئی میں پہلے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔

پاکستان ٹیم کل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ورام اپ میچ کھیلے گی —فوٹو: جیونوز
پاکستان ٹیم کل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ورام اپ میچ کھیلے گی —فوٹو: جیونوز

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ورام اپ میچ کھیلے گی جبکہ 20 اکتوبر کو ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ورام اپ میچ ہو گا ۔

مزید خبریں :