دنیا
Time 18 اکتوبر ، 2021

بل گیٹس کی بیٹی کی شادی پر کتنا خرچہ آیا؟

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس نے اپنے مصری دوست نائل ناسر سے شادی کرلی —فوٹو: فائل
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس نے اپنے مصری دوست نائل ناسر سے شادی کرلی —فوٹو: فائل

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس نے  اپنے مسلمان مصری دوست نائل ناسر  سے شادی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  16 اکتوبر کو  پہلے مسلم طریقہ کار کے تحت شادی کی ایک محدود تقریب ہوئی جس کے بعد نیویارک میں ہونے والی تقریب  میں جنیفر گیٹس اور نائل ناسر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

16 اکتوبر کو نیویارک میں ایک تقریب میں جنیفر گیٹس اور نائل ناسر شادی کے بندھن میں بندھ گئے —فوٹو: ٹوئٹر
16 اکتوبر کو نیویارک میں ایک تقریب میں جنیفر گیٹس اور نائل ناسر شادی کے بندھن میں بندھ گئے —فوٹو: ٹوئٹر

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی میں 20 لاکھ ڈالرز(یعنی 34 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کا خرچ آیا جبکہ شادی والے دن حکام نے سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی تھیں۔

یہ تقریب جینیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں مہمان شریک ہوئے۔ —فوٹو: ٹوئٹر
یہ تقریب جینیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں مہمان شریک ہوئے۔ —فوٹو: ٹوئٹر

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی یہ تقریب جنیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں مہمان شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ جنیفر گیٹس اور نائل ناسر کے درمیان 2017 سے قریبی تعلقات تھے اور30 جنوری  2020 میں دونوں نے منگنی کرلی تھی۔

جنیفر گیٹس نے اپنی شادی کے موقع پر سفید رنگ کے لباس میں نظر آئیں۔ —فوٹو: ٹوئٹر
جنیفر گیٹس نے اپنی شادی کے موقع پر سفید رنگ کے لباس میں نظر آئیں۔ —فوٹو: ٹوئٹر

جنیفر گیٹس اپنی شادی کے موقع پر سفید رنگ کے لباس میں نظر آئیں۔


مزید خبریں :