Time 18 اکتوبر ، 2021
کاروبار

مہنگی ترین بولی کے باعث چینی درآمد کا ایک اور ٹینڈر منسوخ کردیا گیا

چینی کی درآمد کا 50 ہزار ٹن کا دوسرا ٹینڈر بھی منسوخ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دوسرا ٹینڈر بھی چینی کی مہنگی بولی کے باعث منسوخ کیا گیا ہے ، اخراجات ملاکر یوٹیلٹی اسٹورز تک چینی تقریباً 130 روپےکلو میں پڑتی۔

اس سے پہلے بھی درآمدی چینی کے لیے ٹینڈر زیادہ بولی کے باعث منسوخ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق  آخری ٹینڈر میں یوٹیلٹی اسٹورز کو درآمدی چینی123 روپے کلو میں پڑی تھی۔

خیال رہےکہ حکومت نے چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کر رکھی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 115 روپے فی کلو تک ہے۔

مزید خبریں :