پاکستان
Time 18 اکتوبر ، 2021

پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف بدھ سے احتجاج کا اعلان

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف فوری طور پر احتجاج کا اعلان کردیا۔

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جمعیت علمائے اسلام اور اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان  نے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ بدھ سے ملک بھر میں احتجاج ہوگا، ریلیاں نکالی جائیں گی اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی اور بات لانگ مارچ تک جائے گی۔

سربراہ اتحاد کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کا مطالبہ شفاف عام انتخابات کا ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین آر ٹی ایس کا دوسرا نام ہے تاکہ تکنیکی اور مشینی وسائل سے دھاندلی کی جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ جو حکومت خود دھاندلی کے نتیجے میں آئی ہے، اسے آزاد شفاف انتخابات کا فارمولا دینے کا حق نہيں، نیب ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہيں، اس ادارے سے احتساب کی توقع نہيں۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے ان ہاؤس تبدیلی کے آپشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نئے انتخابات چاہتے ہیں اگر ان ہاؤس تبدیلی کرنی ہوتی تو پیپلزپارٹی کی بات مان لیتے۔

مزید خبریں :