18 اکتوبر ، 2021
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 20 اکتوبر کی شام 4 بجے طلب کرلیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق سیکرٹری بلوچستان اسمبلی نے اجلاس کی کارروائی کا ایجنڈا جاری کردیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ اجلاس میں وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی جائے گی۔
خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے 11، بی این پی کے 2 اور پی ٹی آئی کے ایک رکن اسمبلی نے جمع کرائی تھی۔
دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اور متحدہ اپوزیشن کے ارکان نے آزاد رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم رئیسانی سے ملاقات کی۔
نواب اسلم رئیسانی نے اپوزیشن اور بی اے پی کے ناراض ارکان کی حمایت کا اعلان کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں نے بھی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔