دنیا
Time 19 اکتوبر ، 2021

فیس بک نے یورپی یونین میں 10 ہزار افراد کیلئے نوکریوں کا اعلان کر دیا

فیس بک نے یورپی یونین میں 10 ہزار افراد کے لیے نوکریوں کا اعلان کر دیا۔  —فوٹو: فائل
فیس بک نے یورپی یونین میں 10 ہزار افراد کے لیے نوکریوں کا اعلان کر دیا۔  —فوٹو: فائل 

فیس بک نے یورپی یونین میں 10 ہزار افراد کے لیے نوکریوں کا اعلان کر دیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  فیس بک نے یورپی یونین میں 10 ہزار افراد کے لیے نوکریوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد کی خدمات مستقبل کے ورچوئل رئیلٹی ورژن 'metaverse' کے منصوبے کے لیے حاصل کی جائیں گی۔ 

فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ حالیہ دنوں میں میٹاورس منصوبے میں خاصی دلچسپی لے رہے ہی کیونکہ اس منصوبے کے تحت اصل اور ڈیجیٹل دنیا کے درمیان فرق کو مزید کم کیا جائے گا۔

 فیس بک حکام کے مطابق اگلے5  برسوں میں یورپی یونین سے چنے جانے والے ملازمین میں انتہائی ماہر انجینئر شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ حکام  کا کہنا ہے کہ میٹاورس منصوبے کے ذریعے عوام کو نئے سماجی اور معاشی مواقع تک رسائی میں مدد ملےگی۔ 

مزید خبریں :