دنیا
Time 19 اکتوبر ، 2021

افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد عہدے سے سبکدوش

افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔

امریکی وزیرخارجہ کی طرف سے افغانستان کے لیے نئے نمائندہ خصوصی کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق افغانستان کے لیے امریکا کے نئے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ ہوں گے، وہ اس سے پہلے ڈپٹی کے نمائندہ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

تھامس ویسٹ سابق صدر اوباما کے دور میں نیشنل سکیورٹی کونسل کا حصہ رہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے زلمے خلیل زاد سے اظہار تشکر کیا اور تھامس ویسٹ کا خیر مقدم کیا۔

انٹونی بلنکن نے ایک پیغام میں کہا کہ امریکا کےلیے دہائیوں کی خدمات پر زلمےخلیل زاد کے شکر گزار ہیں۔

مزید خبریں :