کھیل
Time 19 اکتوبر ، 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلادیش نے عمان کو 26 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں  بنگلادیش نے عمان کو 26  رنز سے شکست دے دی۔ —فوٹو: آئی سی سی
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں بنگلادیش نے عمان کو 26 رنز سے شکست دے دی۔ —فوٹو: آئی سی سی 

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں  بنگلادیش نے عمان کو 26  رنز سے شکست دے دی۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں منگل کے روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلادیش کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوور میں 153 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلادیش کی جانب سے اوپنر محمد نائم نے شاندار 64 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شکیب الحسن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

عمان کی جانب سے بلال خان اور فیاض بٹ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

154 رنز کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بنا سکی۔

عمان کی جانب سے جتندر سنگھ 40 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کاشیپ پراجپاتی نے 21 ، محمد ندیم نے 14 اور کپتان ذیشان مقصود نے 12 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شکیب الحسن نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ منگل کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیوگنی کو 17 رنز سے شکست دے دی تھی۔

خیال رہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارت اور عمان میں جاری ہے۔

مزید خبریں :