کھیل
Time 19 اکتوبر ، 2021

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: کن کھلاڑیوں نے اپنی پہلی ٹیم چھوڑ کر دوسری ٹیم جوائن کی؟

ان خوش قسمت کھلاڑیوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے ایک نہیں بلکہ دو ملکوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلا —فوٹو: فائل
ان خوش قسمت کھلاڑیوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے ایک نہیں بلکہ دو ملکوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلا —فوٹو: فائل 

 کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے اور اس خواب کو کچھ کھلاڑی پورا کرتے ہیں اور کچھ کا خواب ادھورا ہی رہ جاتا ہے  لیکن کچھ کھلاڑی اتنے خوش قسمت ہیں کہ انہیں ورلڈ کپ میں ایک نہیں بلکہ دو ملکوں کی نمائندگی کا موقع ملا ہے۔

ہم آپ کو آج ان  ہی خوش قسمت کھلاڑیوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے ایک نہیں بلکہ دو ملکوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلا۔

 ڈرک نینز

ڈرک نینز جنہوں نے 2009میں انگلینڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کی نمائندگی کی —فوٹو: فائل
ڈرک نینز جنہوں نے 2009میں انگلینڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کی نمائندگی کی —فوٹو: فائل

اس فہرست میں سب سے پہلے شامل ہیں ڈرک نینز جنہوں نے 2009 میں  انگلینڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلے نیدرلینڈز کی نمائندگی کی جبکہ 2010 کا  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا کی طرف سے کھیلا۔

ریلوف ون دیر ماروو

ریلوف ون دیر ماروو نے سب 2009 اور 2010 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی —فوٹو: فائل
ریلوف ون دیر ماروو نے سب 2009 اور 2010 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی —فوٹو: فائل

ریلوف ون دیر ماروو بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے ایک نہیں بلکہ دو ملکوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلا۔

ریلوف کی خاص بات یہ بھی ہے کہ انہوں نے ایک نہیں بلکہ دو ملکوں کی نمائندگی کرتے ہوئے3  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لیا۔

ریلوف ون دیر ماروو نے سب سے پہلے 2009 اور 2010 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی جبکہ متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری 2021 کے ورلڈ کپ میں وہ نیدرلینڈز کی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ڈیوڈ ویزے

ڈیوڈ ویزے 2016 میں کھیلے گئے ٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی تھی— فوٹو: فائل
ڈیوڈ ویزے 2016 میں کھیلے گئے ٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی تھی— فوٹو: فائل

اس فہرست میں اگلا نام  ڈیوڈ ویزے کا ہے جنہوں نے 2016 میں کھیلے گئے ٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی تھی جبکہ اب 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں وہ نمیبیا کی طرف سے کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارت اور عمان میں جاری ہے۔

مزید خبریں :