19 اکتوبر ، 2021
وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ شوکت ترین کا دورہ برطانیہ ملتوی ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کو آج لندن پہنچنا تھا اور ایک تقریب سے خطاب بھی کرنا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ امریکا میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی میٹنگز کے سبب واشنگٹن میں شوکت ترین کا قیام طویل ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ ممکنہ طور پر شوکت ترین امریکا سے پاکستان واپس آتے ہوئے لندن میں مختصر قیام کریں گے۔