کھیل
Time 20 اکتوبر ، 2021

پاکستانی بلے بازوں کو بھارتی بولرز کو شروع سے دباؤ میں رکھنا ہوگا: انضمام

قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ  بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کامبی نیشن اہم ہوگا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران  گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بلے بازوں کو شروع سے ہی حریف بولرز کو دباؤ میں رکھنا ہوگا۔

دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹرسہیل تنویر نے کہا کہ حسن علی اور شاہین آفریدی کا کردار اہم ہوگا۔

مشتاق احمد نے کرکٹرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ  یواے ای کی پچز پر ہمیں اسمارٹ ہوکرکھیلنا پڑے گا۔

ادھر قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابقہ آل راؤنڈر مرینا اقبال کا کہنا تھا کہ ٹاپ آرڈر کے لیے بابراعظم ، محمد رضوان اور فخرزمان ٹھیک رہیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ 24 اکتوبر کو ہوگا۔

مزید خبریں :