Time 20 اکتوبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن نے 13 سال بعد بیٹی کو ناراض باپ سے ملوادیا

بھاگیاشری نے کون بنے گا کروڑ پتی میں ساڑھے 12 لاکھ روپے کی رقم جیتی__فوٹو: بھارتی میڈیا
بھاگیاشری نے کون بنے گا کروڑ پتی میں ساڑھے 12 لاکھ روپے کی رقم جیتی__فوٹو: بھارتی میڈیا

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں ایک بیٹی کو 13 سال بعد اپنے ناراض باپ سے ملوادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کون بنے گا کروڑ پتی کے 13 ویں سیزن میں پیر کے روز نشر ہونے والی قسط میں ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی خاتون بھاگیاشری نے بتایا کہ ان کے والد پسند کی شادی کرنے کے بعد سے ناراض ہیں۔

بھاگیاشری کا کہنا تھا کہ شادی کو 13 سال کا عرصہ ہوجانے کے بعد بھی والد نے ان سے رابطہ نہیں کیا، نا ہی ان سے ملاقات ہوئی جب کہ ان کے والد نے ان کی ننھی بیٹی کو بھی نہیں دیکھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروگرام کے دوران اپنی زندگی کا احوال بتاتے ہوئے خاتون جذباتی ہوگئیں اور پھوٹ پھوٹ کر رودیں۔

انہوں نے اپنے والد سے معافی بھی مانگی جس پر امیتابھ نے کہا کہ آپ کے والد فون کال پر ہیں اور آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں، یہ سن کر خاتون خوشی سے پھولے نہ سمائیں۔

بھاگیاشری نے کون بنے گا کروڑ پتی میں ساڑھے 12 لاکھ روپے کی رقم جیتی، انہوں نے 25 لاکھ کے سوال کا جواب نہ دے پانے کی وجہ سے مقابلہ وہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید خبریں :