Time 20 اکتوبر ، 2021
پاکستان

پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے دنیا کا چوتھا ملک بن گیا

معروف بین الاقوامی جریدے 'دی اکانومسٹ' نے 43 ممالک میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

‎ دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق ‎مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے 43 ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے، پاکستان میں گذشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 9 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں مہنگائی کی شرح 4.3 فیصد ہے اور بھارت کا نمبر سولہواں ہے۔

  دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن میں ہے جہاں مہنگائی کی شرح 51.4 فیصد ہے ۔

 مہنگائی کے اعتبار سے ترکی دوسرے نمبر پر  ہے جہاں مہنگائی کی شرح 19.6 فیصد ہے،  برازیل 10.2 فی صد شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

‎ دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں مہنگائی کی شرح منفی 0.4 فیصد ہے۔

مزید خبریں :