پاکستان
Time 21 اکتوبر ، 2021

لانگ مارچ اسلام آباد پہنچا تو نواز شریف بھی شامل ہو سکتے ہیں، رانا ثنا

اگر لانگ مارچ کی ضرورت پڑی تو مریم نواز یا شہباز شریف قیادت کریں گے: رانا ثنااللہ/ فائل فوٹو
اگر لانگ مارچ کی ضرورت پڑی تو مریم نواز یا شہباز شریف قیادت کریں گے: رانا ثنااللہ/ فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) نے جمعہ کے روز سے پنجاب بھر میں حکومت مخالف احتجاج کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے تنظیمی اجلاس  کا انعقاد صوبائی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤ ن میں ہوا جس میں ایم این ایز،  ایم پی ایز،  ٹکٹ ہولڈرز اور  عہدیداران سمیت اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے۔

اجلاس  میں پنجاب بھر میں ہونے والے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کا معاملہ زیر غور آیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت مخالف اتحاد (پی ڈی ایم ) قیادت کے فیصلے کی رو سے ہم نے پنجاب میں جمعہ کے روز احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، اگر لانگ مارچ کی ضرورت پڑی تو مریم نواز یا شہباز شریف قیادت کریں گے جب کہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچا تو نواز شریف بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ان ہاؤ س تبدیلی کے لیے  پیپلز  پارٹی 15 ووٹوں کا انتظام کرلے ہمارے ووٹ حاضر ہیں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی کے باعث بروقت ایل این جی کے سودے نہ ہونے سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔

مزید خبریں :