دنیا
Time 21 اکتوبر ، 2021

طالبان کا ایک بار پھر امریکا سے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ

افغانستان میں موجودہ حکومت تسلیم کی جائے: عبدالسلام حنفی/ فائل فوٹو
افغانستان میں موجودہ حکومت تسلیم کی جائے: عبدالسلام حنفی/ فائل فوٹو

افغانستان کے نائب وزیر اعظم عبد السلام حنفی نے ایک بار پھر امریکا سے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

افغانستان کی موجودہ صورت حال پر ماسکو میں اجلاس ہوا جس میں طالبان حکومت کے وفد، پاکستان اور چین کے وفود سمیت 10 علاقائی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کانفرنس کے اعلامیہ میں طالبان سے اعتدال پسند پالیسیوں اورپڑوسی ملکوں سے دوستانہ  انداز  اپنانے  پر زور، نسلی گروہوں، عورتوں اور بچوں کےحقوق کا احترام کا مطالبہ کیاگیا۔

 اس دوران نے افغانستان  کے  نائب  وزیراعظم  عبدالسلام حنفی نے  بھی اپنا مطالبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں موجودہ حکومت تسلیم کی جائے اور ساتھ ہی امریکا منجمد اثاثے بحال کرے۔ 


مزید خبریں :