ڈرامہ 'خدا اور محبت' سے متاثر ہوکر ناکام عاشق ملنگ بن گیا

عظیم اللہ نے اپنی محبت کے بارے میں بتایا کہ کہ وہ اس کے ساتھ اسکول میں پڑھتی تھی، مگر اس نے عظیم کو دھوکا دیا__فوٹو: بشکریہ اردو پوائنٹ
عظیم اللہ نے اپنی محبت کے بارے میں بتایا کہ کہ وہ اس کے ساتھ اسکول میں پڑھتی تھی، مگر اس نے عظیم کو دھوکا دیا__فوٹو: بشکریہ اردو پوائنٹ

ڈرامہ خدا اور محبت کے مرکزی کردار فرہاد سے متاثر ہوکر ملتان کے رہائشی لڑکے نے بھی محبت میں ناکامی کے بعد ملنگ کا روپ دھار لیا۔

اردو پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق دسویں جماعت کا طالبعلم عظیم اللہ قریشی جمعہ کے روز حضرت شاہ شمس تبریز کے مزار پر جوگی کے حلیے میں بیٹھ جاتا ہے اور اپنی محبت کو یاد کرکے تسبیحات پڑھتا ہے۔

عظیم اللہ ہر جمعے کو اس آس میں مزار پر بیٹھتا ہے کہ جیسے ڈرامے میں فرہاد کی ماہی سے ملاقات مزار پر ہوئی تھی ویسے اس کی کھوئی ہوئی محبت بھی اسے مزار پر مل جائے گی۔

عظیم اللہ ہر جمعے کو اس آس میں مزار پر بیٹھتا ہے__فوٹو بشکریہ اردو پوائنٹ
عظیم اللہ ہر جمعے کو اس آس میں مزار پر بیٹھتا ہے__فوٹو بشکریہ اردو پوائنٹ 

عظیم اللہ نے اپنی محبت کے بارے میں بتایا کہ کہ وہ اس کے ساتھ اسکول میں پڑھتی تھی مگر اس نے عظیم کو دھوکا دیا اور کسی اور سے شادی کرلی، اسے اس لڑکی سے عشق تھا، وہ مزار سے اس وقت ہی اٹھے گا جب وہ اسے دوبارہ مل جائے گی۔

لڑکی کی بے پناہ محبت میں گرفتار عظیم نے بتایا کہ وہ محبت میں ناکام ہونے کے ساتھ ساتھ امتحانات میں بھی فیل ہوگیا، وہ اس کی یاد میں یہاں ہمیشہ بیٹھا رہے گا، اگر فیروز خان کو اس کی محبت مل گئی تو اسے بھی ملے گی۔

واضح رہے کہ جیو ٹی سے نشر ہونے والے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے تیسرے سیزن کی 37 اقساط نشر ہوچکی ہیں جس میں فیروز خان نے فرہاد جب کہ اقرا عزیز نے ماہی کا کردار ادا کیا ہے۔

مزید خبریں :