’خدا اور محبت 3‘ نے نئی تاریخ رقم کردی

جیو ٹی وی سے نشر ہونے والے سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل 'خدا اور محبت' کے سیزن تھری  نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک اور تاریخ رقم کردی۔

ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ کے اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی) 5 ماہ جیسے کم عرصے میں یوٹیوب پر 100ملین سے زائد ویوز حاصل کرچکا ہے۔

خدا اور محبت کے پروڈیوسر عبد اللّٰہ کادوانی نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ڈرامے کی اس بڑی کامیابی سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

شیئر کی گئی ویڈیو میں عبداللہ کادوانی کی جانب سے اس کامیابی پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ خدا اور محبت کا سیزن تھری شروعات سے ہی پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیے منفرد ریکارڈ قائم کرچکا ہے، اس سے قبل ’خدا اور محبت‘ نے یوٹیوب پر سال 2021 کی ٹاپ ریلیزز میں جگہ بناتے ہوئے پاکستانی تاریخ میں کسی بھی میڈیا گروپ سے زیادہ فالوئنگ حاصل کرلی تھی۔

ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت' کے تیسرے سیزن میں معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز مرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ ڈرامہ سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی تخلیق ہے۔

ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے اور ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے۔

مزید خبریں :