ماضی میں اکشے اور سنی کس معروف اداکارہ کی وجہ سے لڑ پڑے تھے؟

کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ اکشے کمار شلپا شیٹی کی محبت میں گرفتار تھے__فوٹو فائل
کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ اکشے کمار شلپا شیٹی کی محبت میں گرفتار تھے__فوٹو فائل

بالی وڈ میں جہاں فلموں میں کام کو لے کر چھوٹے موٹے جھگڑے میڈیا پر موضوعِ بحث بنتے ہیں وہیں محبت اور ذاتی زندگی بھی کبھی کبھار بڑی لڑائیوں کا سبب بن جاتی ہے۔

آج ہم آپ کو ماضی کا ایک قصہ بتانے جارہے ہیں جب بالی وڈ کے دو مقبول اداکار ایک معروف اداکارہ کی وجہ سے آپس میں جھگڑ بیٹھے تھے۔ 

ہم بات کررہے ہیں ایکشن ہیرو اکشے کمار اور ڈھائی کلو کا ہاتھ جیسے مشہور ڈائیلاگ بولنے والے سنی دیول کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات ہے 1997 کی ہے جب دونوں اداکار اس وقت کی سپر اسٹار 'روینہ ٹنڈن' کی وجہ سے لڑ پڑے تھے، ان دنوں بلاک بسٹر فلم ضدی کی عکس بندی جاری تھی، جب روینہ کو فلم سیٹ پر کئی موقعوں پر روتے ہوئے دیکھا گیا۔

روینہ کا ان دنوں اکشے کمار کے ساتھ 3 سال قائم رہنے والا رشتہ ٹوٹا تھا__فوٹو فائل
 روینہ کا ان دنوں اکشے کمار کے ساتھ 3 سال قائم رہنے والا رشتہ ٹوٹا تھا__فوٹو فائل

رپورٹس کے مطابق روینہ کا ان دنوں اکشے کمار کے ساتھ 3 سال قائم رہنے والا رشتہ ٹوٹا تھا جس پر اداکارہ دل گرفتہ تھیں۔ 

کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ اکشے کمار نے اداکارہ شلپا شیٹی کی وجہ سے روینہ سے رشتہ ختم کیا۔

تاہم سنی دیول کے پوچھنے پر روینہ نے اپنے بریک اپ کی روداد سنائی جس پر وہ اپنا غصہ قابو میں نہ رکھ پائے اور فوراً اکشے کے پاس جاپہنچے جس پر دونوں میگا اسٹارز میں تلخ کلامی ہوئی۔

بعدازاں یہ سرد جنگ اکشے کی اداکارہ ٹوئنکل کھنا سے شادی کے بعد اختتام پذیر ہوگئی۔

مزید خبریں :