پاکستان
Time 21 اکتوبر ، 2021

پاکستان میں کورونا کا کیلیفورنیا ویرینٹ بھی آگیا

پاکستان میں کورونا کا کیلیفورنیا ویرینٹ بھی آگیا۔

ملک میں کورونا سے متاثرہ کئی مریضوں میں کیلیفورنیا کا ویرینٹ بھی پایا گیا ہے۔

کووڈ ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ تقریباً تمام ویکسین اس نئے ویرینٹ کے خلاف مؤثر ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیراسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن کے اہداف حاصل کرنا ضروری ہیں۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے اور آج یہ شرح 1.40 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔


مزید خبریں :